sajjad ashraf taqvi hussain likha hai şarkı sözleri

جبینِ دینِ خدا پر حسین لکھا ہے علی و زہرا نے مل کر حسین لکھا ہے جہاں سے چاہو پڑھو داستانِ کرب وبلا ہر اک ورق پہ برابر حسین لکھا ہے جلیں گے اور نہ تھکیں گے کبھی بھی اے فطرس کہ اب تمھارے پروں پر حسین لکھا ہے سوال ایک تھا بیعت ترے فسانے میں جواب میں تو بہتر حسین لکھا ہے حسین منی لکھوں تو من الحسین کے بعد یہ لگتا ہے کہ پیمبر حسین لکھا ہے سیہ غلافِ حرم یہ بتا رہا ہے ہمیں کہ اس مکان کے باہر حسین لکھا ہے رفو نہیں ہے یہ زخمِ عزا کی ابجد سے سیاہی خوں سے بنا کر حسین لکھا ہے ہمارے ہاتھ اٹھیں کس طرح نہ ماتم میں ہمارے سینوں کے اندر حسین لکھا ہے لکھا ہے چاند کے سینے پہ جیسے نامِ علی علی کے سینے پہ اکبر حسین لکھا ہے
Sanatçı: Sajjad Ashraf Taqvi
Türü: Belirtilmemiş
Ajans/Yapımcı: Belirtilmemiş
Şarkı Süresi: 5:55
Toplam: kayıtlı şarkı sözü
Sajjad Ashraf Taqvi hakkında bilgi girilmemiş.

Fotoğrafı